0
Wednesday 1 Sep 2021 19:36

افغانستان سے امریکی انخلاء، جماعت اسلامی جمعہ کو یوم تشکر منائے گی

افغانستان سے امریکی انخلاء، جماعت اسلامی جمعہ کو یوم تشکر منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا افغانستان میں امریکی فوج کی پسپائی پر یوم تشکر و دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو یوم تشکر منایا جائے گا۔ سراج الحق کے مطابق ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، خطبات جمعہ میں اتحاد امت مسلمہ اور خوشحالی کیلئے دعا کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان طویل جنگ کے بعد ایک خستہ حال ڈھانچے میں تبدیل ہو چکا ہے، افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشی عناصر افغانستان کو دوبارہ خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، افغان نوجوانوں کو روزگار، کتاب اور قلم کی ضرورت ہے، پاک افغان تعلقات آنیوالے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ  حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، خاموشی سے کشمیر انڈیا کو سونپ دیا گیا، کشمیر کاز سے انحراف ملکی سلامتی اور خودمختاری کا سودا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو خارجہ و داخلہ محاذوں پر بڑے چیلنجز درپیش ہیں،  حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہر شعبہ میں زوال کا شکار ہے، مہنگائی نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں آئی ایم ایف کے تابع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش