0
Wednesday 1 Sep 2021 20:53

مدرسہ علمیہ ثقلین قم میں تعلیمی سال 2021/22ء کے آغاز کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

مدرسہ علمیہ ثقلین قم میں تعلیمی سال 2021/22ء کے آغاز کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ثقلین فاؤنڈیشن قم کے زیر اہتمام مدرسہ علمیہ ثقلین کے تعلیمی سال 2021/22ء کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور چھوٹے بچوں نے ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد امام خمینی کی سادہ زیستی اور رہبر معظم انقلاب کی حوزہ اور عالم دین کے متعلق ایک تقریر کا ویڈیو کلیپ دکھایا گیا۔ اس تقریب میں مدرسہ ہذا کے سرپرست مولانا سید عون محمد نقوی نے مدرسہ کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ المصطفیٰ قم کے سینیئر مسئول جناب حجۃ الاسلام آقای حقیقی تھے۔ آقای حقیقی نے اپنی تقریر کے دوران مدرسہ کے مدیر، اساتید گرامی اور دیگر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مدرسہ کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور طلاب کرام سے مخاطب ہوکر کہا کہ خدا ہمارے اعمال پر ناظر ہے اور جن محافل میں ہم حاضر ہوتے ہیں، انہیں کم نہ سمجھیں اور اپنے اصلی ہدف جو کہ حصول تعلیم ہے، اس سے غافل نہ ہوں۔ یہاں آپ کو انتخاب کرکے دعوت دی گئی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ خداوند کی رحمت آپ کے شامل حال ہے اور کوشش کریں کہ ہر لمحہ ہر درس کے بعد اپنے متعلق سوچیں کہ اگر آپ کی فکر و کردار اور ہدف میں تبدیلی واقع نہیں ہوئی تو جان لیں کہ آپ نے مواقع ضائع کر دیئے ہیں۔ فرصت کو غنیمت جانیں، محنت کریں اور محکم و قوی ہوں، تاکہ دین مقدس کا دفاع کرسکیں۔ آخر میں مختلف مناسبتوں کے حوالے سے منعقدہ مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلاب کرام میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 951638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش