0
Thursday 2 Sep 2021 22:24

لبنان کو ایندھن کی ترسیل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دینگے، جلال فیروزنیا

لبنان کو ایندھن کی ترسیل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دینگے، جلال فیروزنیا
اسلام ٹائمز۔ بیروت میں ایرانی سفیر محمد جلال فیروزنیا نے لبنان کی جانب ارسال کئے جانے والے تیل بردار ایرانی بحری بیڑوں کے بارے میڈیا کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ عرب چینل المنار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد جلال فیروزنیا نے کہا کہ دوسرے ایرانی ایندھن بردار بحری بیڑے بھی عنقریب لبنان پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایندھن ضرور بالضرور لبنانی عوام تک پہنچے گا جبکہ اس آپریشن نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنی دوست اقوام کے خلاف پابندیوں، محاصرے اور بھوک پر مبنی امریکی مذموم منصوبوں کو کبھی کامیاب نہ ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے کی اقوام کے ساتھ ہیں اور لبنان کو ایندھن کی ترسیل میں خطے یا بین الاقوامی سطح کی کسی بھی طاقت کو رکاوٹ نہ بننے دیں گے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ لبنان کے لئے ارسال شدہ تیل بردار بحری بیڑے عنقریب منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے جن کے بعد ایران سے مزید بحری بیڑوں کو بھی روانہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنانی فوج کی طاقت میں اضافے کے لئے بھی مدد فراہم کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے تاہم بظاہر ایک خاص فریق لبنانی حکومت کی جانب سے اس پیشکش کے قبول کئے جانے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 951843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش