0
Wednesday 8 Sep 2021 01:34

افغان مہاجرین کی ممکنہ آمد، خیبر پختونخوا میں کیمپ لگانے کا منصوبہ

افغان مہاجرین کی ممکنہ آمد، خیبر پختونخوا میں کیمپ لگانے کا منصوبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک انسانی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے حکام نے ممکنہ بحران سے بچنے کیلئے افغان مہاجرین کی میزبانی کیلئے ہنگامی منصوبہ تجویز کیا ہے۔ جس کے مطابق مہاجرین کو طورخم، چمن، غلام خان اور ارندو کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی اور وہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع خیبر، شمالی وزیرستان اور چترال میں چار پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہوں گے۔ ایک عہدیدار کے مطابق کوئٹہ ڈویژن میں بھی ایک مہاجر کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ مجوزہ ہنگامی منصوبہ کے تحت پناہ گزینوں کو کیمپوں تک محدود رکھا جائیگا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا مستقل طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ کچھ عرصے بعد مہاجرین کو قومی معیشت کا حصہ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 952723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش