0
Friday 10 Sep 2021 17:20

پاکستان کی بقاء و ترقی کا دارومدار نفاذ نظام مصطفےٰؐ میں مضمر ہے، ابوالخیر محمد زبیر

پاکستان کی بقاء و ترقی کا دارومدار نفاذ نظام مصطفےٰؐ میں مضمر ہے، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان لاہور کے زیر اہتمام جامعہ حسنات العلوم پرانی سبزی منڈی کوٹ لکھپت لاہور میں مولانا حاجی محمد شوکت کی صدارت میں عظیم الشان نظام مصطفےٰ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس سے جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، علامہ قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدر شاہ گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان، حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی، حافظ سلیم اعوان، محمد ارشد مہر، قاری لیاقت علی رضوی، حافظ مستنصر نورانی، مفتی جمیل رضوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر محمد ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بقاء اور ترقی کا دارومدار نفاذ نظام مصطفےٰؐ میں مضمر ہے۔ بحیثیت قوم ہم نے اللہ اور اس کے رسول سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا۔ اسی کی سزا آج ہم بدیانت حکمرانوں کی صورت میں قتل وغارت، مہنگائی، بے روز گاری، اشیاء خور و نوش کی کمی، گیس، بجلی کے بحران اور دیگر آفات کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ افغان عوام نے اللہ اور اس کے رسول کی مدد سے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو شکست فاش سے دو چار کیا ہے، ہم امارات اسلامی افغانستان کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس سے محمد صفدر شاہ گیلانی، ڈاکٹر جاوید اعوان، حافظ نصیر احمد نورانی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 953131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش