0
Friday 10 Sep 2021 17:17

کوئٹہ سول ہسپتال، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں جھگڑا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ سول ہسپتال، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں جھگڑا، 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے لڑائی کے بعد سول ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کے خلاف سول لائن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کراس ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پرامیڈیکس سول ہسپتال نے سول لائن تھانے کے سامنے دھرنا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرامیڈیکل سٹاف سول ہسپتال کے صدر محمد شفاء مینگل اور ترجمان سول ہسپتال ڈاکٹر وسیم بیگ کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے درمیان لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر اور چار ملازمین زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کی جانب سے پیرامیڈیکل سٹاف کے خلاف سول لائن تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف آئی آر کے بعد پیرامیڈیکل سٹاف اور سول ہسپتال کے ملازمین سول لائن تھانے پہنچے اور کراس ایف آئی آر کی درخواست جمع کروا دی، جسے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او نے مسترد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پیرامیڈکل سٹاف نے سول لائن تھانے کے سامنے دھرنا شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش