0
Tuesday 14 Sep 2021 16:19

وزیراعظم کا گندم کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

وزیراعظم کا گندم کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو فوری طور پر گندم جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ گندم کی فوری فراہمی سے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں کمی آنے کی توقع ہے۔ کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک الاؤنس کی تجویز مسترد کر دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بچت کی گئی ہے۔ اجلاس میں کریمنل لاء ریفارمز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ ملک میں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جا رہی ہے، جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 953778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش