0
Tuesday 14 Sep 2021 20:37

مستونگ، منی پمپ پر آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر خاکستر

مستونگ، منی پمپ پر آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر خاکستر
اسلام ٹائمز۔ ایک پک اپ گاڑی میں مستونگ کے علاقے میں آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی ہے۔ حادثہ مستونگ میں واقع منی پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پیٹرول کمپنی کی گاڑی سے پیٹرول خالی کیا جا رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق آگ سے گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر لیویز فورسز کے اہلکاروں کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 953836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش