0
Wednesday 15 Sep 2021 14:55

لاہور پولیس کا اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور کے اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے ڈیٹا نادرا کو فراہم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاریاں بڑا مسئلہ بنی ہوئی تھیں، جس کیلئے لاہور پولیس کے چھاپے بھی کارگر ثابت نہیں ہو رہے تھے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس کو اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری ہوئیں تو لاہور پولیس نے اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس کے ریکارڈ میں 856 اے کیٹیگری کے اشتہاری ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد بی کیٹیگری کے اشتہاری پولیس کو مطلوب ہیں۔ اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ان کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹیز بھی سربمہر ہو جائیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین نوعیت کے اشتہاری اے کیٹیگریز میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش