0
Monday 20 Sep 2021 22:04

بلوچستان، بغیر ویکسی نیشن پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر پابندی

بلوچستان، بغیر ویکسی نیشن پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کے ایک سرکلر کے مطابق اندرون صوبہ اور بین الصوبائی مسافر بردار بس اور منی بس مالکان کو اطلاع دی گئی ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر ویکسی نیشن کے عمل کو وسعت دینے کے لیے صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تمام ٹرانسپورٹرز اپنے ڈرائیوروں، اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد کو جلد از جلد کرونا ویکسین لگوائیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو بغیر ویکسین اپنی گاڑیوں میں سوار اور ٹکٹ جاری نہ کی جائے۔ اگر دوران چیکنگ ڈرائیور، اسٹاف یا مسافر بغیر ویکسین کے سفر کرتے پائے گئے تو متعلقہ ٹرانسپورٹ مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روٹ پرمٹ کینسل کرکے گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 954861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش