0
Tuesday 30 Aug 2011 03:44

ذوالفقار مرزا کا فعل ڈسپلن کی ناقابل قبول خلاف وزری ہے، زرداری

ذوالفقار مرزا کا فعل ڈسپلن کی ناقابل قبول خلاف وزری ہے، زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت سندھ کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد ایوان صدر سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے اور کہاگیا ہے کہ ان کا بیان حکومت کی مفاہمتی پالیسی کیخلاف ہے۔ ایوان صدر کے مطابق ذوالفقار مرزا کا فعل پارٹی ڈسپلن کی ناقابل قبول خلاف وزری ہے اور ان کے الزامات کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں، مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے مفاہمتی پالیسی جاری رکھی جائیگی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل کے مقصد میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتا،کراچی میں امن و امان کو ہر صورت بحال کیا جائیگا اور شہر کو شر پسند عناصر اور مجرموں سے پاک کیا جائیگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، پیر مظہر، شرجیل میمن، نادر مگسی، لیاری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور دیگر شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 95514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش