0
Thursday 23 Sep 2021 14:02

لاہور، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک کے 9 روٹس کا اعلان

لاہور، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک کے 9 روٹس کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اربعین امام حسینؑ کے موقع پر جلوس اربعین امام حسینؑ میں شرکت کیلئے لاہور بھر سے اربعین واک (مشی) کے 9 روٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی اربعین امام حسینؑ کے موقع پر شہر بھر سے مرکزی جلوس اربعین میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔ اربعین واک (مشی) کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس حوالے سے لاہور شہر میں اربعین واک کے اب تک 9 روٹس کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

جاری شیڈول کے مطابق پہلا روٹ مرید کے تا کربلا گامے شاہ، دوسرا چونگی امر سدھو تا کربلا گامے شاہ، تیسرا جوڑے پُل تا کربلا گامے شاہ، چوتھا واپڈا ٹاؤن تا کربلا گامے شاہ، پانچوں باٹا پور تا کربلا گامے شاہ، چھٹا علی رضا آباد تا کربلا گامے شاہ، ساتواں مکہ کالونی تا کربلا گامے شاہ، آٹھواں عزیز گارڈن تا کربلا گامے شاہ جبکہ نواں روٹ شاد باغ تا کربلا گامے شاہ ہوگا۔ مشی کے روٹس پر موکب بھی لگائے جائیں گے جہاں عزاداروں کو آرام کرنے، نماز پڑھنے اور لنگر کرنے کا اہتمام  ہوگا۔ جبکہ مختلف مقامات پر نماز ظہرین باجماعت ادائیگی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 955351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش