0
Friday 24 Sep 2021 18:31

لاہور، عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کی تقریبات کے انتظامات مکمل

لاہور، عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کی تقریبات کے انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ کورونا ایس او پیز کی سخت پابندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ماسک کے بغیر اور ویکسین نہ لگوانے والے زائرین کو مزار میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز اتوار کے روز رسم چادر پوشی سے ہو گا، گورنر پنجاب چودھری سرور چادر پوشی کریں گے، جس کے بعد تین روزہ تقریبات میں ہزاروں زائرین اور عقیدتمند مزار شریف پر حاضری دیں سکیں گے۔ داتا صاحبؒ کے عرس پر کورونا ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو کا کہنا تھا کہ زائرین کیلئے ماسک کی شرط لازمی ہے۔

تقریبات کے دوران زائرین کیلئے بڑے پیمانے پر لنگر کی تیاری بھی شروع کر دی جائے گی۔ عرس کے پہلے روز دودھ کی روایتی سبیل کا افتتاح ہوگا۔ جبکہ تین روزہ تقریبات کے دوران زائرین کی مٹن قورمہ، بریانی، حلیم، زردہ اور حلوہ جات سے تواضع کی جائے گی۔ تقریبات کے دوسرے روز محفل سماع کا آغاز بھی ہو جائیگا، جس میں ملکی اور غیر ملکی قوال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ محفل سماع عرس تقریبات کا لازمی حصہ ہے۔ سماع کمیٹی کے سربراہ ملک عابد کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عرس تقریبات کے دوران گیٹ نمبر دو صرف خواتین کیلئے مختص ہوگا جبکہ گیٹ نمبر ایک، چار اور پانچ سے مرد زائرین آ سکیں گے۔ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش