0
Tuesday 28 Sep 2021 22:48

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز رپورٹ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5 اضلاع سے 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 23 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 158 ہے، جن میں سے 6 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان افراد میں سے 2 کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 844 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 272 افراد کے نتائج آنے باقی ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 348 اموات ہوچکی ہیں اور کورونا وائرس کی شرح 1.54 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 956218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش