0
Tuesday 5 Oct 2021 17:15

کوئٹہ، ناراض حکومتی ارکان کا وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

کوئٹہ، ناراض حکومتی ارکان کا وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے ناراض پارلیمانی ارکان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر لیا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ اسمبلی فلور پر حکومت کے اتحادی بھی عدم اعتماد کی تحریک چلائے، وزیراعلیٰ خود قبائلی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے دو مرتبہ مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں، مگر انہوں نے استعفیٰ دینے کے بجائے سوشل میڈیا پر یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی کہ وزیراعلیٰ کے مخالفین دو حصے میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناراض اراکین کی تعداد 14 سے 15 ہے، جو اپنے موقف پر قائم ہیں۔
 
صوبائی وزیر داخلہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سردار صالح بھوتانی اور صوبائی اسبملی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی ناراض اراکین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ معاملے کو مزید بگاڑنے کے بجائے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، تاکہ ہم نیا قائد اعوان منتخب کر سکیں اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو ختم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ہم سب معاملے کو اسمبلی فلور تک لے جائیں اور وزیراعلیٰ کو گھر بھیج دیں، بہتر یہی ہے کہ وزیراعلیٰ عزت سے استعفیٰ دیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ 12 ناراض پارلیمانی اراکین موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 957302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش