0
Thursday 7 Oct 2021 17:35

پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے گرد نیب کا شکنجہ تنگ

پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے گرد نیب کا شکنجہ تنگ
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کرتے ہوئے ایس ای سی پی سے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔ نیب نے ایس ای سی پی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا، جبکہ مکیش کمار چاولہ کے علاوہ ان کے مبینہ فرنٹ مین کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ شخص حسن علی شریف کیخلاف انکوائری جاری ہے، صوبائی وزیر اور ان کے اہلخانہ کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ مکیش چاولہ اور اہلخانہ کے نام جو کمپنیز یا شیئر ہولڈرز ہیں، تفصیلات فراہم کی جائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وحید شیخ، اہلخانہ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، اس کے علاوہ حسن علی اور شوکت امان سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ایس ای سی پی نے نیب کو مکیش کمار کے مبینہ فرنٹ مینوں کا ریکارڈ فراہم کر دیا، جس کے بعد نیب کی جانب سے مزید ریکارڈ کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 957633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش