0
Saturday 9 Oct 2021 16:00

بھارت، ایک ہفتے میں تیسری بار 20 ہزار سے کم کورونا وائرس کے نئے کیسز

بھارت، ایک ہفتے میں تیسری بار 20 ہزار سے کم کورونا وائرس کے نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات میں کمی کے درمیان، ایک ہفتے میں تیسری بار 20 ہزار سے کم نئے کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ اس بیماری کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ری کوری کی شرح 98 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو بھارت میں 79 لاکھ 12 ہزار 202 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 93 کروڑ 99 لاکھ 15 ہزار 323 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19740 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو 18346 اور بدھ کو 18833 معاملے درج کیے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23070 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 48 ہزار 291 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3578 کم ہو کر دو لاکھ 36 ہزار 643 ہوگئے ہیں۔ وہیں 248 مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد بڑھ کر 450375 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 957892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش