0
Wednesday 13 Oct 2021 23:57

کراچی کے لئے نیا منصوبہ، حکومت نے منظوری دیدی

کراچی کے لئے نیا منصوبہ، حکومت نے منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی کے لئے ایک اور نئے منصوبے کی منظوری دے دی۔ کورنگی کو شہر کے دیگر ‏علاقوں سے ملانے کے لئے لنک روڈ بنایا جائے گا۔ ‏تعمیراتی منصوبے کا نام کورنگی لنک روڈ پروجیکٹ رکھا گیا ہے۔ ‏منصوبے کے تحت جام صادق پل کے ساتھ ایک پل کی تعمیر کی جائے گی۔ اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل نجیب ‏احمد کے مطابق یہ پل قیوم آباد امتیاز اسٹور سے کورنگی بروکس چورنگی تک تعمیر کیا جائے گا، پل اور ‏ایکسپریس وے کو ملا کر لنک روڈ کی لمبائی 11 اعشاریہ پانچ کلومیٹر ہوگی۔

اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت 8 اعشاریہ 8 ارب روپے ہے۔ کورنگی لنک روڈ 2 سال ‏کے عرصے میں تیار کیا جائے گا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ حکام کے مطابق لنک روڈ بننے کے بعد کاز وے کو بند کر دیا جائے گا لنک روڈ بنانے کا ‏فیصلہ گزشتہ سال کی ریکارڈ بارشوں کے بعد کیا گیا، گزشتہ سال کی بارشوں میں کورنگی کا رابطہ کاز وے پر ‏بارش کے پانی کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے منقطع ہو گیا تھا۔ پروجیکٹ کے لئے کنٹریکٹر کا انتخاب دسمبر ‏میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 958602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش