0
Tuesday 19 Oct 2021 00:45

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔ آپ (ص) کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔ جشن ولادت ﷺ کے عظیم الشان موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم اپنے نبی ﷺ کا یوم ولادت پورے ملک میں منائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ کل صبح صدرعارف علوی ایک تقریب کی میزبانی کریں گے، دوپہرمیں کنونشن سینٹرمیں یہ مبارک دن مناؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 959401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش