0
Wednesday 27 Oct 2021 17:50

ملی یکجہتی کونسل کا مہنگائی کی بڑھتی شرح پر تحفظات کا اظہار

ملی یکجہتی کونسل کا مہنگائی کی بڑھتی شرح پر تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے دباؤ پر دینی جماعتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی اسلام آباد میں دھرنا دے گی، حکومت روک سکتی ہے تو روک لے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ملی یکجتی کونسل کی تنظیم نو مکمل کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب علامہ جاوید قصوری کو وسطی پنجاب کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور لاقانوبیت موجودہ حکومت کا تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت سے تنگ ہیں۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ 31 اکتوبر کو مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔ حکومت ہمارا دھرنا روک سکتی ہے تو روک لے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا احتجاج کا استقبال کروں گا ہمارے دھرنے کا اب استقبال کیا جائے۔ ملی یکجیتی کونسل کے اجلاس میں مذہبی جماعت کیخلاف کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ قائدین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کیخلاف پوری قوم متحد ہو جائے، مہنگائی اور بے روزگاری اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش