0
Sunday 31 Oct 2021 23:58

پی آئی اے کا نجف کیلئے سروس کا باقاعدہ آغاز، کراچی ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب

پی آئی اے کا نجف کیلئے سروس کا باقاعدہ آغاز، کراچی ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عراق کے شہر نجف کے لئے سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا، کراچی ایئرپورٹ سے 91 مسافروں کو لے کر پہلی پرواز پی کے 219 نجف پہنچی۔ اس حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر سادہ افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں سی سی او پی آئی اے، پاکستان کیلئے عراقی سفیر، معروف عالم دین علامہ ظہیر الحسن نقوی، ایم ڈبلیو ایم رہنماء ناصر شیرازی، الحرمین ٹریولز کے رہنماء موسیٰ رضوی سمیت جید علماء اور مسافروں نے شرکت کی۔

پرواز کے ساتھ عراقی سفیر حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی نجف پہنچے، جہاں پاکستانی سفیر احمد امجد علی، گورنر نجف اور عراقی سول ایوی ایشن حکام اور دیگر مہمانوں نے استقبال کیا۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ عراق پاکستانی مسلمانوں کیلئے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کیلئے مقدس ہے اور پی آئی اے کی یہ پرواز پاکستان سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی وفد اسی پرواز سے وطن واپس بھی پہنچ گیا۔
خبر کا کوڈ : 961374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش