0
Saturday 13 Nov 2021 17:59

کے ایم سی کی نااہلی سے بند ہونے والی بسوں کو بھی جلد بحال کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کے ایم سی کی نااہلی سے بند ہونے والی بسوں کو بھی جلد بحال کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں جلد نئی بسیں لائی جارہی ہیں، کے ایم سی کی نااہلی سے بند ہونے والی بسوں کو بھی جلد بحال کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے تمام پلوں کے جوائنٹس کی مرمت کی جائے گی، کراچی اور لاڑکانہ کے لئے بسیں لائی جارہی ہیں، کراچی کے لئے 240 اور لاڑکانہ کے لئے 10 بسیں لائی جارہی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم نےشجرکاری کا کام بھی شروع کیا ہے، کے ایم سی نے 1.1 ارب روپے کے ٹینڈرز پاس کئے ہیں، تمام بند پارکس کی مرمت اور انہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گلستان جوہر کے انڈر پاس اور فلائی اوورز کے ٹینڈر کا کام شروع ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 963442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش