0
Monday 22 Nov 2021 18:20

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونیوالے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھانے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وطن کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اور جوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 964861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش