0
Wednesday 1 Dec 2021 11:53
این اے 133

ووٹوں کی خرید و فروخت، تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی

ووٹوں کی خرید و فروخت، تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق مبینہ ویڈیو کا فرانزک کرانے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی مدت ختم ہو جانے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی، کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر ذمہ دار کامیاب امیدوار ہی ٹھہرا تو اسے نااہل کر دیں گے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیوں کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق مختلف ویڈیوز سامنے آئیں جن پر الیکشن کمیشن نے فرانزک رپورٹ کے حصول اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف اداروں کو خطوط لکھے اور انہیں 30 نومبر تک اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پیمراِ، چیئرمین نادرا سمیت آئی جی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میں سے کسی نے بھی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ تحقیقاتی اداروں کی مزید مہلت مانگنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر کے جگہ اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں گرفتار کریں۔
خبر کا کوڈ : 966342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش