0
Saturday 4 Dec 2021 12:45

سری لنکن منیجر کا قتل، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سری لنکن منیجر کا قتل، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں سینکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل اور لاش جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیرِاعظم عمران خان کو پیش کر دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی گئی پنجاب حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک مرکزی ملزمان سمیت 112 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری منیجرز کی معاونت سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔
وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کے ذمے داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے کے محرکات میں توہینِ مذہب کے ساتھ انتظامی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے یہ بھی کہا ہے کہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں گرجا گھروں اور غیر ملکی فیکٹری ورکرز کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کی لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی۔
خبر کا کوڈ : 966803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش