0
Saturday 11 Dec 2021 12:39

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن کا سالانہ کنونشن 8، 9 جنوری کو ہوگا

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن کا سالانہ کنونشن 8، 9 جنوری کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا دو روزہ 45 واں ”جہد مسلسل و عزم نو کنونشن“ 8 جنوری سے امام بارگاہ دارلعلوم محمدیہ 19 بلاک میں شروع ہوگا۔ کنونشن میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوگا۔ کنونشن کا آغاز شھید تنصیر حیدر کے مرقد پر اسکاوٹس سلامی سے ہوگا۔ کارکردگی رپورٹس، اسٹڈی سرکل جیسے پروگرامات کیساتھ اسلام اور موجودہ تعلیمی نظام کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔ 8 جنوری بروز ہفتہ آئی ایس او پاکستان سرگودھا ڈویژن کی مجلس عمومی نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کرے گی۔ جس کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 22 مئی 1972ء کو انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے تنظیمی سفر کا آغاز کرنیوالی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن میں اپنے درخشندہ 45 سال مکمل کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش