1
Saturday 11 Dec 2021 17:14

قم المقدس میں ابلاغ عامہ اور فن خطابت کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

قم المقدس میں ابلاغ عامہ اور فن خطابت کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فاطمیہ فائونڈیشن شعبہ قم کی طرف سے استاد محترم جناب نذر حافی صاحب کی راہنمائی میں، ابلاغ عامہ اور فن خطابت کے حوالے سے بیس گھنٹوں پر مشتمل ایک ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر خطابت کا مقابلہ ہوا، جس میں پہلی پوزیشن مولانا نجف علی نے، دوسری مولانا سید واجد علی نقوی نے جبکہ تیسری پوزیشن مولانا محمد منٹہار شیخ نے حاصل کی۔ مقابلے میں شرکت کرنے والوں کے درمیان قضاوت اور داوری کے فرائض، حجۃ الاسلام آفتاب علی اتحادی، حجۃ الاسلام حافظ منور علی قمی، حجۃ الاسلام حیدر علی ڈومکی اور مولانا سید پرویز علی نقوی نے انجام دیئے۔ اختتامی تقریب میں حوزہ علمیہ قم المقدس کی اہم دینی و علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ فاونڈیشن کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے حضرات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 968008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش