0
Thursday 16 Dec 2021 21:26

غاصب صیہونی رژیم کا شام پر حملہ، 1 شامی فوجی شہید

غاصب صیہونی رژیم کا شام پر حملہ، 1 شامی فوجی شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے شام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق آج علی الصبح غاصب صیہونی رژیم نے شام کے جنوبی حصے پر متعدد میزائل داغے جنہیں شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اسپتنک کے مطابق مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب دارالحکومت دمشق کے گردونواح میں موجود ہوائی دفاع کے متعدد سسٹمز نے ملکی حدود میں موجود کئی ایک میزائلوں کو نشانہ بنا کر ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی نے لکھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے دمشق کی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب موجود چند ایک اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بھی اس خبر کی تائید کی اور فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق 12:50 پر مقبوضہ گولان ہائیٹس کی جانب سے شامی حدود میں واقع چند ایک مقامات کی جانب متعدد میزائل فائر کئے تھے جنہیں ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز نے ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ اسی طرح شامی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایک 1 فوجی کی شہادت کی اطلاع دی گئی ہے جو تباہ ہونے والے میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 968844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش