0
Wednesday 22 Dec 2021 18:09
تیس سالہ جوان کے جنازے پہ کہرام برپا، ہر آنکھ اشکبار رہی

علامہ رمضان توقیر کے بیٹے کا انتقال، اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری

مرحوم یاسر کی قل خوانی جامعہ الشہید مرتضوی میں ہو گی
علامہ رمضان توقیر کے بیٹے کا انتقال، اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر سے اظہار تعزیت کیلئے مقامی و قومی رہنماؤں کی ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں حاجی مورہ میں مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی مذہبی و قومی جماعتوں کے رہنماؤں نے اندرون و بیرون ملک سے ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کے تیس سالہ بیٹے یاسر کو گزشتہ روز نماز فجر کے وقت ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پہ پہلے ٹراما سنٹر اور بعد ازاں سول ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں طبی امداد دی گئی مگر ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز حاجی مورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب  و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ و تدفین کے وقت علاقے میں آہ و بکا کا کہرام برپا تھا جبکہ مرحوم کے معصوم بچوں، بھائی اور بزرگ والد کے غمزدہ چہروں نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ نماز جنازہ میں علماء کرام، مشائخ عظام، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کنڈی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین شریک تھے۔ نماز جنازہ کے بعد علامہ رمضان توقیر کی رہائشگاہ پہ تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، جن میں مختلف مکاتب، مسالک کے اکابرین شامل ہیں۔ دوسری جانب اندرون و بیرون ملک سے اظہار تعزیت کیلئے ٹیلی فون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مرحوم یاسر رضا کی قل خوانی کل بروز جمعرات دوپہر 02:30 بجے جامعہ الشہید مرتضوی میں ہو گی۔ 
خبر کا کوڈ : 969752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش