0
Wednesday 22 Dec 2021 22:26

محمد حسین محنتی کا جمعیت کے 75ویں یوم تاسیس پر پیغام

محمد حسین محنتی کا جمعیت کے 75ویں یوم تاسیس پر پیغام
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جمعیت روشن مستقبل کی نوید ہے، جو تعلیم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول اور نوجوانوں کی کردار سازی کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے 75ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ 23 دسمبر 1947ء کو لاہور میں چند صالح اور پُرامن نوجوان جمع ہوئے اور پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے اور دینی تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی، اس تنظیم نے پورے ملک سے نوجوانوں کو اپنی جانب مائل کیا، تعلمی اداروں میں دینی کام کیا ،تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا، اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں جمہوری انداز میں الیکشن میں حصہ لیا اور بھرپور کامیابی حاصل کی۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ جمہوریت کی نرسری اور نوجوانوں کو دینی اور تعلیمی تربیت دینے کا ادارہ ہے، جمعیت سے وابستہ طلباء آج ملک کے مختلف اداروں اور سیاسی جماعتوں میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی بدولت پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اسلامی انقلاب کی منزل ان شاء اللہ زیادہ دور نہیں ایک وقت ضرور آئے گا کہ یہ پاکستان اسلام اور اسلامی انقلاب سے ہمکنار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوں، ان شاء اللہ اسلامی جمعیت طلبہ مزید ترقی اور پھلنے پھولنے کا موقع حاصل کرے گی اور اسکے ذریعے سے پاکستان کی ترقی اور اسلامی انقلاب کی راہیں کھولے گا۔
خبر کا کوڈ : 969795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش