0
Friday 24 Dec 2021 23:25

ڈی آئی خان، علامہ شبیر میثمی کی علامہ رمضان توقیر کے بیٹے کی وفات پر تعزیت

ڈی آئی خان، علامہ شبیر میثمی کی علامہ رمضان توقیر کے بیٹے کی وفات پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے یاسر رضا کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صوبہ جنوبی پنجاب کے رہنماء علامہ نجم الحسنین خان، صوبہ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ زاہد حسنین بخاری، آخونزادہ مجاہد علی اکبر، علامہ رمضان نعیمی، علامہ کاظم مطہری، سید انصار عباس زیدی اور جے ایس او کے ڈویژنل صدر علی رضا میر بھی موجود تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ جوان بیٹے کے غم میں علامہ رمضان توقیر کو صبر حسینؑ عطا فرمائے اور سوگوار خانوادے کو اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عنایت فرمائے۔ ڈویژنل صدر علی رضا میر نے جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کا علامہ محمد رمضان توقیر کو تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ بعدازاں ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں اور تنظیمی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 970127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش