0
Monday 27 Dec 2021 15:37

آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر

اجلاس میں نئی کابینہ، سہ ماہی پروگرام اور نئی پالیسیز کی منظوری دی گئی
آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ تین روزہ اجلاس میں ملک کے تمام ڈویژنز سے اراکین عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں سال کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلے کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی۔ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز نے شرکت کی اور اکثریت رائے سے سہ ماہی پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ تنظیم کے سالانہ پروگرام میں تعلیمی و فکری تربیت نمایاں ہوگی۔ آئی ایس او مرکز نے 3 ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دیا، جس پر ڈویژنز عملدرآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس کے آخری روز تمام اراکین نے فیصلہ کیا کہ مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس بہاولپور میں منعقد ہوگا۔ اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے نئی مرکزی کابینہ کی منظوری بھی دیدی۔ اجلاس میں نومنتخب عہدیداروں نے تنظیم کی ترقی و احیاء سمیت نصب العین پر عمل کا عزم کیا۔

مجلس عاملہ میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور اطہر عمران، ناصر شیرازی، تہور حیدری، سرفراز نقوی اور علامہ جواد موسوی نے شرکت کی۔ مرکزی صدر زاہد مہدی نے اجلاس کی آخری نشست میں اراکین عاملہ سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں، جو ایک نئے جذبہ و تجدید کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی نے اراکین عاملہ سے حالات حاضرہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مردہ باد امریکہ کا نعرہ بلند کرنیوالے امامیہ جوان ہی تھے اور آئی ایس او نے تاحال استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش