0
Tuesday 28 Dec 2021 23:12

بنوں میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

بنوں میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بنوں کی تحصیل میر علی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میرعلی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے زخمیوں کوبنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دھماکے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش