0
Wednesday 29 Dec 2021 12:08

ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے، وزیر داخلہ

ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے، وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہو گی۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، طوفان کھڑا کیا جا رہا ہےکہ وہ آ رہا ہے وہ جا رہا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ہونے کے باوجود اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، نوازشریف بتائیں کس روز آنا چاہتے ہیں میں ویزا اور پاسپورٹ دوں گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہو گی، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کی اچھی بات ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا، عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے اور ہم اگلا الیکشن عمران کے ساتھ زور دار طریقے سے لڑیں گے، یہ حکومت بھی پانچ سال پورے کرے گی چاہے اپوزیشن کوئی بھی مارچ کر لے، جو اپوزیشن کے پیٹ میں درد ہے وہ ٹی وی پر نہیں بتا سکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہار جیت کا نام ہے اور مجھے نہیں پتا پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے کوئی قیامت نہیں آئے گی وہ پاس ہو گا، ہم چاہتے ہیں ڈالر کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف کے فنڈ سے مدد ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 970914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش