0
Friday 31 Dec 2021 23:40

صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 137ویں دن میں داخل، فلسطینی مزاحمتی محاذ کا سخت انتباہ

صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 137ویں دن میں داخل، فلسطینی مزاحمتی محاذ کا سخت انتباہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جیل میں ناحق قید ہشام ابوہراش کی بھوک ہڑتال کو آج 137 دن پورے ہو گئے ہیں جبکہ اس وقت ان کی جسمانی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی محاذ نے اس حوالے سے مصری ثالثوں کی مدد سے غاصب صیہونی حکام کو خبردار کیا ہے کہ ہشام ابوہراش کی جیل کے اندر شہادت اور ان کی عدم آزادی کو اس فلسطینی قیدی کا قتل تصور کیا جائے گا جس کا غاصب صیہونی رژیم سے سخت انتقام لیا جائے گا۔

عرب چینل المیادین کے مطابق مصری حکومت سمیت انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہشام ابوہراش کی آزادی کا مسئلہ حل کرنے کے درپے ہیں جبکہ اسیروں کی دیکھ بھال کے فلسطینی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ابوہراش کی جسمانی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے جس کے باعث وہ نہ صرف سننے و بولنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ ان کا وزن بھی گھٹ کر اب صرف 40 کلو رہ گیا ہے جو انتہائی خطرناک امر ہے۔ واضح رہے کہ ہشام ابوہراش نے اپنی غیر قانونی گرفتاری پر اعتراض کرتے ہوئے گذشتہ 137 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جبکہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے بغیر وجہ بتائے قید کئے جانے والے وہ کوئی پہلے فلسطینی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ غاصب صیہونی رژیم کا وطیرہ ہے کہ وہ بغیر وجہ بتائے یا کسی قانونی کارروائی کے فلسطینی شہریوں کو کئی کئی سال تک اپنی جیلوں میں قید رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 971400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش