0
Friday 7 Jan 2022 19:27

کورونا پھیلاؤ اور تعلیمی و دیگر سرگرمیوں کی بندش کی افواہوں پر ناصر حسین شاہ کا ردعمل

کورونا پھیلاؤ اور تعلیمی و دیگر سرگرمیوں کی بندش کی افواہوں پر ناصر حسین شاہ کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر قطعئی توجہ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کورونا کے حوالے سے طبی ماہرین اور متعلقہ محکموں کے ساتھ متواتر اجلاس منعقد کرتے رہتے ہیں اور سندھ حکومت عوام کو تازہ ترین احتیاطی تدابیر سے بھی مستقل آگاہی فراہم کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، تاہم انہوں نے عوام سے گذارش کی کہ ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کرانے، ماسک کے استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کی بندش کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ایسی باتیں محض افواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت، کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کو گہری نظر سے مانیٹر کررہی ہے اور کرورنا وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، تاہم سندھ کے تمام ہسپتال اور طبی سہولتوں کے مراکز الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز اور دیگر سرگرمیوں کی بندش کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت ماہرین طب سے ہمہ وقت رابطے اور مشاورت میں رہتی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ خود بھی کورونا کی صورتحال پر گہری نظر رکھتے اور میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ عوام ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں، سندھ حکومت عوام کو پیشگی آگاہی فراہم کرے گی، چنانچہ عوام کسی بھی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 972423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش