0
Saturday 8 Jan 2022 20:18

کشمیر میں نافذ قوانین باقی بھارت کے مقابلے میں مختلف ہیں، محبوبہ مفتی

کشمیر میں نافذ قوانین باقی بھارت کے مقابلے میں مختلف ہیں، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بھارت کے باقی حصوں کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں لاگو کئے جارہے قوانین مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قوانین کو بھی ’فرقہ وارانہ‘ رنگ دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی سجاد گل کی گرفتاری کے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انڈیا کے باقی حصوں کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں لاگو کئے جارہے قوانین مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی کی کھلے عام باتیں کرنے والے بنیاد پرست لوگ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ حقوق بشر خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالے والے کشمیری صحافیوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہاں قوانین کو ’فرقہ وارانہ‘ رنگ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش