0
Tuesday 11 Jan 2022 23:30

پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کو انکی محبت کا صلہ نفرت اور زیادتیوں سے دیا، کنور نوید جمیل

پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کو انکی محبت کا صلہ نفرت اور زیادتیوں سے دیا، کنور نوید جمیل
اسلام ائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر ڈپٹی کنوینر و رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعصب پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ کے ہر دور میں کراچی محرومیوں اور زیادتیوں کا شکار رہا ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے لوگوں کا دل جیتنے کے بجائے ہمیشہ سازشیں کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر پیپلز پارٹی کا کراچی پر قبضے کا خواب آج تک پورا نہ ہوسکا۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ حکومت نے حلقہ بندیاں اپنی سیاسی مفادات کے لئے کی ہیں، کہیں کم آبادی کو ٹاؤن بنا دیا گیا ہے تو کہیں پر ایسا بھی ہوا ہے کہ زیادہ آبادی کو یو سی بنا دیا گیا، مختلف جگہوں پر آبادی کا اتنا فرق اپنے سیاسی مفادات کو مد نظر رکھا کر کیا گیا ہے، سائٹ ٹاؤن کا نام بدل کر ایک گوٹھ کے نام پر رکھ کر پیپلز پارٹی نے اپنے لسانی ہونے کا خود ثبوت دیا ہے۔

ٹاؤنز اور یونین کونسلز کی آبادی قانون کے تحت برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیئے تھی مگر پیپلز پارٹی نے سراسر لسانی اور سیاسی بنیادوں پر ٹاؤن اور یوسیز کی حلقہ بندیاں کی ہیں۔ کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ ہم اس حوالے سے ہر سطح پر نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو روکیں گے، ہم عدالت میں بھی درخواست دائر کریں گے، پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے کراچی کے لوگوں کو انکی محبت کا صلہ نفرت اور زیادتیوں سے دیا، انہی زیادتیوں کی وجہ سے کراچی کے عوام آج علیحدہ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ماضی میں کراچی کے لوگوں نے جنرل یحییٰ خان کی حکومت میں نئے صوبے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 973093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش