0
Thursday 13 Jan 2022 19:42

لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے ایک بار پھر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے احکامات دیئے ہیں کہ منشیات کے سوداگروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کو کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ایس پیز منشیات کے تدارک کیلئے خود فیلڈ میں نکلیں۔ پوش علاقوں سمیت اہم شاہراہوں پر منشیات بیچنے والوں کو گرفت میں لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 973327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش