0
Thursday 13 Jan 2022 13:24

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی
اسلام ٹائمز۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز، تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز طلبہ کی ویکسنیشن اور دیگر امور کاجائزہ لیا جانا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 973355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش