0
Friday 14 Jan 2022 21:27

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کی علامہ محمد حسین نجفی(ڈھکو) سے ملاقات، عیادت بھی کی

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کی علامہ محمد حسین نجفی(ڈھکو) سے ملاقات، عیادت بھی کی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بزرگ عالم دین الشیخ حافظ محمد حسین نجفی (ڈھکو) سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخوانزادہ ان کے ہمراہ تھے۔ ایس یو سی کے مرکزی وفد نے بزرگ عالم دین کی عیادت اور دست بوسی کی۔

الشیخ حافظ محمد حسین نجفی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار اور مشن میں کامیابی کیلئے دعائیں دیں۔ واضح رہے کہ ایس یو سی کا مرکزی وفد شمالی پنجاب کے دورے پر ہے، مختلف اضلاع میں علماء، عمائدین، سینیئرز اور تنظیمی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان بلدیاتی انتخابات سے تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 973578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش