0
Monday 17 Jan 2022 21:50

لگتا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو شیعہ ٹارگٹ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

لگتا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو شیعہ ٹارگٹ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مرتبہ پھر تین شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بدترین نااہلی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے خیبر پختونخوا حکومت نے تکفیری دہشت گردوں کو شیعہ ٹارگٹ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، دکان پر بیٹھے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دینا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ڈی آئی خان میں ملت تشیع کے ایک، ایک خاندان نے کئی کئی جنازے اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے، جسے کے پی کے حکومت نے دانستہ نظر انداز کر رکھا ہے، شیعہ قوم کو تختہ مشق سمجھنے والے دہشتگردوں کے عبرت ناک انجام کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ انتظامی معاملات میں بدترین نااہلی کے بعد عوام کے اندر عدم تحفظ کا بڑھتا ہوا احساس حکومت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن تکفیریوں کی بیخ کنی کے لیے تمام تر آپشنز کو استعمال کیا جائے، تاکہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اپنے مذہبی عقائد کے مطابق پرامن زندگی بسر کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 974130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش