0
Tuesday 18 Jan 2022 20:01

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ کرنے تک معافی ممکن نہیں، پیر محفوظ مشہدی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ کرنے تک معافی ممکن نہیں، پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے واضح کیا ہے کہ سیدہ کائنات خاتون جنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ کرنے تک معافی ممکن نہیں، اہلسنت علماء و مشائخ سیدہ کائنات کی ناموس پر جان قربان کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی پنجاب کے صدر واجد علی گیلانی اور صاحبزادہ نصیر اویسی کے ہمراہ حضرت محمد صدیق رحمة اللہ علیہ کے عرس مبارک کے سلسلے میں آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف میں انٹرنیشنل حافظ ملت کانفرنس میں شرکت اور سندھ کے دورے سے واپسی پر کارکنوں سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا ناموس آل رسول کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران امیر جماعت اہلسنت پیر میاں عبدالخالق بھرچونڈی شریف سے بھی ملاقات کی اور آستانہ عالیہ کی تحریک پاکستان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفی کے قیام کیلئے متحرک کردار ادا کیا۔ بھرچونڈی شریف کے بزرگوں کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر واجد علی گیلانی نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف نے سب سے پہلے خاتون جنت کی گستاخی پر آواز بلند کی اور واضح کیا کہ آل رسول کی ناموس کیلئے جان بھی قربان کر سکتے ہیں، گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ واجد علی گیلانی کی پیش کردہ قرارداد کو منظور کر لیا گیا جس میں اسلام کے فروغ اور ناموس رسالت کیلئے خدمات سرانجام دینے پر پیر عرفان شاہ مشہدی، آصف شاہ گیلانی، پیر پگاڑو کے پیر و مرشد صاحبزادہ محمود النبی قادری، صاحبزادہ سائیں اسرا، دیوان احمد مسعود چشتی اور دیگر آستانوں کے گدی نشینوں کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے سیدہ کائنات کے گستاخوں کوبے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 974309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش