0
Wednesday 19 Jan 2022 22:30

ہم کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ہیں، مولانا ابوالحسن مینائی

ہم کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ہیں، مولانا ابوالحسن مینائی
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر راجستھان کی ثقافتی دارالحکومت جودھ پور کی مساجد، مدارس اور درگاہوں میں تمام احتیاطی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران علماء کرام، مساجد کے امام، مدارس اور درگاہ کمیٹیوں کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اگر کورونا، ڈیلٹا ویرینٹ یا اومیکرون بڑھتا ہے تو حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔ درگاہ خواجہ عبدالطیف چشتی کے ذمہ دار و ناظم اعلٰی مولانا ابوالحسن مینائی چشتی نے بھی حکومتی گائڈ لائن کے مطابق عمل درآمد ہونے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے درمیان اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے پوسٹرز لگائے۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ اگر کورونا بڑھتا ہے تو طبی ماہرین کی ہدایات پر ہر طرح سے سختی سے عمل کیا جائے گا۔

مولانا ابوالحسن مینائی چشتی کا کہنا ہے کہ سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کورونا گائیڈ لائن کے مطابق لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا، اگر کورونا کے کیسز بڑھتے ہیں تو سماجی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نماز پڑھنے کو کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مسلم علاقوں میں کورونا کے متعلق حکومتی رہنما اصولوں کے بارے میں معلومات عام لوگوں تک پہنچائیں۔ اس دوران مولانا محمد عتیق مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر نے کہا کہ کورونا کی اس تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے مسلم نوجوانوں، فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بوسٹر ڈوز لینا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 974504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش