0
Friday 21 Jan 2022 20:21

ڈیرہ اللہ یار، پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار، چوری کا سامان برآمد

ڈیرہ اللہ یار، پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار، چوری کا سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی جعفر آباد سردار حسن خان موسی خیل نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ڈیرہ اللہ یار پولیس نے چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف سخت آپریشن کی ہے۔ جس میں چوری اور ڈکیتی کرنے والوں کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے چار موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی جعفر آباد نے کہا کہ گزشتہ ہفتے موٹر سائیکل ڈکیتی اور سونے کے زیوارت نامعلوم افراد چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ جس پر ڈیرہ اللہ یار پولیس نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے اور ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اللہ یار شہر اور گردونواح میں ڈاکوؤں اور چوروں کے خلاف پولیس نے خصوصی پولیس پارٹی تشکیل دی۔ گزشتہ روز پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چوری اور ڈکیتی کے اہم ملزمان نور حسن لاشاری، عمران علی، نور یزخان اور اشرف بھٹی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چھ سونے کی پالیاں، چار موٹر سائیکل اور ایک بھینس برآمد کرلیا گیا ہے۔ کامیاب کارروائی کرنے پر ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو نے پولیس پارٹی کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ جس کیلئے دیگر پولیس پارٹی جدید آلات کے ساتھ ملزمان کے تعاقب میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 974869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش