0
Friday 9 Sep 2011 13:37

کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور دفاع کرینگے، ایران کا اقوام متحدہ کو خط

کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور دفاع کرینگے، ایران کا اقوام متحدہ کو خط
اسلام ٹائمز۔ ایران کی طرف سے اقوام متحدہ میں فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی کے بیان کی باقاعدہ شکایت کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے کہ ایران اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفارت کار نے عالمی ادارے کے رہنماؤں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دفاع اور ایرانی قوم پر کسی حملے کا جواب دینے میں کسی تامل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ 
ادھر جرمنی نے ایران کو بون کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیدی۔
جرمنی نے ایران کو آئندہ سال اکتوبر میں افغانستان کے بارے ہونیوالی بون کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے مائیکل سٹینر نے ایران کے ایشیائی امور کے لئے ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد علی فتح اللّہی سے ملاقات کے دوران انہیں آئندہ سال دسمبر میں افغانستان بارے ہونیوالی بون کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا۔ اس موقع پر ایران کے ایشیائی امور کے لئے نائب وزیر خارجہ فتح اللّہی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ایران کی خارجہ پالیسی کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان سکیورٹی کے لئے اپی تعاون کی پالیسی جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ ریجنل ایشو کے حل کیلئے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون سے ہی افغان بحران کا حل بھی ممکن ہو سکے گا۔

خبر کا کوڈ : 97507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش