0
Saturday 22 Jan 2022 21:01

کوئٹہ، ہنہ اوڑک کا راستہ جام، ڈی سی کوئٹہ کیجانب سے خبر کی تردید

کوئٹہ، ہنہ اوڑک کا راستہ جام، ڈی سی کوئٹہ کیجانب سے خبر کی تردید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح تفریحی مقام ہنہ اوڈک کی طرف گئے تو وہاں پھنس گئے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق راستہ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر سڑک پر ہی گھنٹوں انتظار کرتے رہیں۔ گاڑیوں میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی موجود تھیں جنہیں ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاح کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں سے راستہ بند ہے مگر کوئی بھی ادارہ امداد کیلئے نہیں آیا۔ انہوں نے حکومت سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے غائب ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہنہ اوڑک کے راستہ میں سڑک میں پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیاں آہستہ چلنے لگیں اور کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام ہو گیا۔ بعض خبر رساں اداروں نے یہ خبر چلا لی کہ ہنہ اوڑک کا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے میں خود ایس ایس پی کوئٹہ کے ساتھ وہاں گیا اور ہم نے سڑک کو ٹھیک کروایا تاکہ سیاح کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامیہ موجود ہے اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اسکے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عوام سے درخواست کی کہ اس موسم میں وہ اپنے گھروں سے نہ نکلے۔
خبر کا کوڈ : 975070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش