0
Sunday 23 Jan 2022 22:46

کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور خود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حبیب اللہ شاکر

کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور خود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حبیب اللہ شاکر
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما سابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں دیہی کسانوں کی آبادی تمام طبقات سے زیادہ ہے، ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ نہ دینے کا مطلب حکمرانوں کا چل چلا انتہائی قریب آن پہنچا ہے، اس لئے حکمران آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر انتہائی عوام دشمن پالیسیوں پر مبنی شرائط کو تسیلم کرکے عوام دشمنی کامظاہرہ کر رہے ہیں، حالانکہ کسان اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ سردی اور تپش کے باوجود دھرتی کا سینہ چیر کر پوری قوم کے لئے اناج پیدا کرتے ہیں اور خود بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں، کسانوں کی محرومیوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے پوری قوم یعنی اس ملک کے مزدور، طالب علم، نوجوان مڈل، لوئر کلاس، اقلیت، خواتین اور سول سوسائٹی کو آگے بڑھ کر اپنا تاریخی کردار ادا کرنا ہوگا، ان کے لئے کھاد، بیج سستا کروانے کے لئے حکمرانوں پر دباو ڈالنا ہوگا۔

پیپلزپارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 24جنوری کو کسانوں، دہقانوں او ہاریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ریلی کا اہتمام کیا ہے، تمام طبقات سے اپیل ہے کہ اس ریلی میں عملی شرکت کر کے نہ صرف کسانوں سے محبت کا اظہار کیا جائے بلکہ ان کی محرومیوں کا سدباب کرنے کیلئے عملی طور پر ان کی جدوجہد میں شریک ہونا چاہیے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ منظور قادری، سیلم شہزاد، یسین چوہدری، عرفان شفیع، سیلم الرحمن میو، عارف شاہ، صائمہ عامر ایڈووکیٹ، پروفیسر رمضان، عبدالروف لودھی، طلعت شاہین، رانا ذوالفقار، مہروز شاکر ودیگر شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش