0
Tuesday 25 Jan 2022 16:19

کراچی، سابق میونسپل کمشنر کے گھر سونے و کرنسی کا خزانہ برآمد

کراچی، سابق میونسپل کمشنر کے گھر سونے و کرنسی کا خزانہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کے گھر سے خزانہ نکل آیا۔ نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مسرور میمن کے گھر کارروائی کی جس میں سونے کے بسکٹ، بٹن، ڈالرز ، درہم اور ریال برآمد کر لیے، رقم اتنی زیادہ تھی کہ گننے کے لیے ہاتھ کم پڑ گئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔ نیب کے مطابق کارروائی میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ملیں، جس کے بعد سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کی گئی، رشوت لے کر ٹھیکے دیے جاتے تھے اور رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں جب کہ بیرون ملک بھی رقم منتقل ہوئی۔ کراچی کی احتساب عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ راہدری ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 975530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش