0
Thursday 27 Jan 2022 20:23

نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی

نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ بلدیات فل کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ کیبنیٹ کمیٹی کی جانب سے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دینے کے بعد معاملہ اب فل کابینہ کے پاس جائے گا۔ محکمہ بلدیات نے سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی ہے۔ نکاح نامہ میں دلہا دلہن اور مولوی کیلئے ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔ ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دیئے بغیر نکاح نہیں ہو سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 975891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش